28 مارچ 2012 - 19:30

بحرینی عوام نے جزیرۂ سترہ میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرہ کرکے اپنے ملک میں جمہوری نظام کی برقراری کا مطالبہ کیا۔

ابنا: مظاہرے کے شرکاء نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور تاکید کے ساتھہ اعلان کیا کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خاتمے تک احتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے۔ یہ مظاہرہ دو روز قبل 1996 میں بحرین کی جیل میں ایک سرگرم سیاسی کارکن عیسی قنبر کو آل خلیفہ حکومت کی جانب سے پھانسی دئے جانے کی برسی کی مناسبت سے کیاگیا۔........ /169